چیلسی نے فیفا کلب ورلڈ کپ جیت لیا، فائنل میں پی ایس جی کو شکست
کونی پالمر کے شاندار کھیل نے چیلسی کو عالمی چیمپئن بنا دیا، امریکی صدر ٹرمپ کی موجودگی میں ٹرافی کی رونمائی
نیوجرسی: فیفا کلب ورلڈ کپ کے فائنل میں چیلسی نے پیرس سینٹ جرمین کو شکست دے کر ٹائٹل اپنے نام کرلیا۔
چیلسی کے کھلاڑی کونی پالمر نے شاندار ڈبل سکور کیا جبکہ انہوں نے جواؤ پیڈرو کے لئے تیسرا گول بھی بنایا جو پہلے ہاف میں آیا، یہ فتح چیلسی کے لئے یورپین چیمپئنز لیگ کی کامیابی کے بعد دوسری بڑی ٹرافی ہے جو مئی میں جیتی گئی تھی۔
یورپین چیمپئنز پی ایس جی کو اس سیزن کے دوران پانچویں ٹرافی سے محروم کر دیا گیا، امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ بھی میٹ لائف سٹیڈیم نیو جرسی میں موجود تھے جہاں اس میچ کا انعقاد ہوا، امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے سارا میچ دیکھا اور میچ کے اختتام پر فاتح ٹیم کے کپتان کو ٹرافی دی۔