برطانیہ کا فلسطینی ریاست تسلیم کرنے کا مشروط اعلان

اگر غزہ کی صورتحال نہ بدلی تو ستمبر میں فلسطین کو ریاست تسلیم کر لیں گے، برطانوی وزیراعظم کیئر اسٹارمر کا سخت مؤقف۔

0

لندن: برطانوی وزیراعظم کیئر سٹارمر نے فلسطین کو ریاست کے طور پر تسلیم کرنے کا مشروط اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ اگر غزہ کی صورتحال میں بہتری نہ آئی اور اسرائیل نے جنگ بندی و دو ریاستی حل پر پیش رفت نہ کی تو برطانیہ ستمبر میں فلسطین کو باضابطہ طور پر تسلیم کر لے گا۔

کابینہ کے ہنگامی اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیئر سٹارمر نے کہا کہ اب وقت آ گیا ہے کہ فلسطین کو ریاستی حیثیت دی جائے۔ انہوں نے واضح کیا کہ یو این جنرل اسمبلی کے ستمبر اجلاس سے پہلے برطانیہ فلسطین کو مشروط طور پر تسلیم کر سکتا ہے۔

برطانوی وزیراعظم نے کہا کہ غزہ کی موجودہ صورتحال ناقابل برداشت ہو چکی ہے، اسرائیل کو فوری طور پر جنگ بندی پر آمادہ ہونا ہوگا، ورنہ عالمی سطح پر اسے شدید ردعمل کا سامنا کرنا پڑے گا۔

Ask ChatGPT
Leave A Reply

Your email address will not be published.