عمران سیریزکے خالق ناول نگار ابن صفی کی 45 ویں برسی

اس سیریز کا مرکزی کردار علی عمران اتنا مقبول ہوا کہ اردو ادب میں ایک نئی صنف کی بنیاد رکھ دی گئی

0

کراچی :اردو ادب میں جاسوسی ناولوں کے بانی اور مشہور کردار "علی عمران” کے خالق ابن صفی کی 45ویں برسی آج 26 جولائی کو منائی گئی۔ ادب کے اس عظیم تخلیق کار کا اصل نام اسرار احمد تھا اور وہ 26 جولائی 1928 کو الٰہ آباد میں پیدا ہوئے۔

قیام پاکستان کے بعد ابن صفی کا خاندان کراچی منتقل ہو گیا، جہاں انہوں نے 1955ء میں "خوفناک عمارت” کے عنوان سے عمران سیریز کا پہلا ناول تحریر کیا۔ اس سیریز کا مرکزی کردار علی عمران اتنا مقبول ہوا کہ اردو ادب میں ایک نئی صنف کی بنیاد رکھ دی گئی۔

ابن صفی نے طنز و مزاح پر بھی قلم اٹھایا، مگر انہیں جو شہرت اور مقبولیت "عمران سیریز” سے ملی، وہ کسی اور صنف میں ممکن نہ ہو سکی۔ ان کے ناول شائع ہوتے ہی اسٹالز پر فروخت ہونے سے پہلے ہی ختم ہو جاتے تھے، جو ان کی مقبولیت کا منہ بولتا ثبوت ہے۔

ابن صفی 26 جولائی 1980 کو انتقال کر گئے، اور دلچسپ بات یہ ہے کہ ان کا یوم پیدائش اور یوم وفات ایک ہی تاریخ، یعنی 26 جولائی ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.