پاک چائنا سنٹر میں جدید طبی آلات کی نمائش

فارما انڈسٹری کی برآمدی صلاحیت اُجاگر، حکومتی شخصیات و ماہرین کی شرکت

0

اسلام آباد: پاک چائنا فرینڈشپ سنٹر میں دو روزہ ہیلتھ ایکسپو اور سمٹ کا افتتاح وزیر مملکت برائے خزانہ بلال اظہر کیانی اور وزیرِاعظم کے معاونِ خصوصی برائے سیاحت سردار یاسر الیاس نے کیا۔ ایونٹ کا انعقاد راولپنڈی چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری نے کیا جس میں دواسازی، نرسنگ، ریسرچ اور جدید طبی آلات سے وابستہ اداروں نے شرکت کی۔

نمائش میں ملکی و غیر ملکی فارماسیوٹیکل کمپنیوں، طبی ماہرین اور غیر ملکی سفارت کاروں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ مہمانِ خصوصی نے اسٹالز کا معائنہ کیا اور صحت کے شعبے میں پاکستانی اداروں کی کاوشوں کو سراہا۔ نمائش کا مقصد پاکستان کی دواسازی صنعت کی برآمدی صلاحیت کو نمایاں کرنا اور درپیش چیلنجز کو اجاگر کرنا ہے۔

ہیلتھ ایکسپو کل بھی جاری رہے گی جس میں مختلف ورکشاپس اور بزنس لنکیجز کے سیشنز کا انعقاد کیا جائے گا۔

Ask ChatGPT
Leave A Reply

Your email address will not be published.