شہباز مسیح کی راولاکوٹ میراتھن میں پہلی پوزیشن
با صلاحیت ایتھلیٹ شہباز نے جیت کے بعد روڈن انکلیو کی بھرپور معاونت کو کامیابی کا راز قرار دیا
راولاکوٹ : روڈن انکلیو سے تعلق رکھنے والے نوجوان ایتھلیٹ شہباز مسیح نے آزاد کشمیر کے خوبصورت شہر راولاکوٹ میں منعقدہ میراتھن ریس میں شاندار کامیابی حاصل کرتے ہوئے پہلی پوزیشن اپنے نام کر لی۔ اس فتح نے نہ صرف ان کی انفرادی محنت کو خراجِ تحسین بخشا بلکہ روڈن انکلیو کا نام بھی قومی سطح پر روشناس کرایا۔
ریس کے بعد شہباز مسیح نے روڈن انکلیو کے ڈائریکٹر سیلز اینڈ مارکیٹنگ محمد راشد سے ملاقات کی اور ان کی سپورٹ پر بھرپور شکریہ ادا کیا۔ شہباز کا کہنا تھا کہ:
"میں نے پہلے بھی کئی نیشنل میڈلز جیتے ہیں لیکن یہ ریس میرے لیے اس لیے خاص تھی کہ میں نے اپنے ادارے، روڈن انکلیو کی نمائندگی کی۔ محمد راشد صاحب کی معاونت کے بغیر یہ ممکن نہ ہوتا۔”
محمد راشد نے بھی شہباز کی کامیابی پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ روڈن انکلیو ایک ہاؤسنگ سوسائٹی ہی نہیں بلکہ سماجی خدمت کا عزم لیے ہوئے ادارہ ہے:
"ہم ہر اس نوجوان کے ساتھ ہیں جو ٹیلنٹ رکھتا ہے لیکن وسائل کی کمی کا شکار ہے۔”
اس موقع پر روڈن انکلیو کے برینڈ ایمبیسیڈر محمد اشتیاق کیانی نے اعلان کیا کہ وہ شہباز جیسے کھلاڑیوں کو قومی و بین الاقوامی سطح پر پہنچانے کے لیے ہر ممکن تعاون فراہم کریں گے۔
مزید برآں، گلف گروپ کے سی ای او شاہزیب نے مہمان کھلاڑیوں کی مکمل میزبانی کی، جس میں رہائش، خوراک اور دیگر سہولیات شامل تھیں۔ محمد اشتیاق کیانی نے ان کا خصوصی شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا:
"شاہزیب بھائی نے ثابت کیا کہ آج بھی ایسے لوگ موجود ہیں جو ٹیلنٹ کی دل سے قدر کرتے ہیں۔”
روڈن انکلیو کی جانب سے راولاکوٹ کی ضلعی انتظامیہ کو ایونٹ کے انعقاد کے لیے دو لاکھ روپے کا اسپانسر فراہم کیا گیا تاکہ میراتھن کو ایک یادگار ایونٹ بنایا جا سکے۔
شہباز مسیح نے عزم ظاہر کیا کہ وہ مستقبل میں ہونے والے تمام بڑے قومی و بین الاقوامی ایونٹس میں روڈن انکلیو کی نمائندگی کرتے ہوئے پاکستان کا نام روشن کریں گے۔