علی رضا اور انمول بلوچ کی شادی؟ اداکار نے افواہوں پر خاموشی توڑ دی

ڈرامہ "اقتدار" میں مشہور جوڑی کے بارے میں علی رضا کا واضح مؤقف: "ہم صرف اچھے دوست ہیں"

0

اسلام آباد:
حال ہی میں سوشل میڈیا پر اداکار علی رضا اور انمول بلوچ کی شادی کی خبروں نے خاصی دھوم مچائی، جس کی وجہ ان کا ڈرامہ "اقتدار” میں مقبول ترین جوڑی بن جانا ہے۔ دونوں کی آن اسکرین کیمسٹری نے مداحوں کے دل جیت لیے، یہاں تک کہ مداحوں نے ان کی آف اسکرین جوڑی کی بھی خواہش ظاہر کرنا شروع کر دی۔

ڈرامے کے دوران اور اس کے بعد دونوں کی تصاویر، تقاریب میں ایک ساتھ شرکت اور دوستانہ تعلقات نے افواہوں کو مزید ہوا دی۔ جیسے ہی انمول بلوچ کی شادی کی خبریں سامنے آئیں، سوشل میڈیا صارفین نے دلہا کے طور پر علی رضا کا نام لینا شروع کر دیا۔

تاہم، علی رضا نے ایک حالیہ انٹرویو میں ان تمام افواہوں کی تردید کر دی۔ جب ان سے سوال کیا گیا کہ کیا وہ شوبز انڈسٹری سے ہی شادی کریں گے؟ تو ان کا کہنا تھا کہ یہ سب وقت اور حالات پر منحصر ہے۔

انہوں نے بالکل صاف الفاظ میں کہا کہ وہ انمول بلوچ کو ڈیٹ نہیں کر رہے۔ "ہم بہت اچھے دوست ہیں، لیکن ہمارے رشتے میں کوئی رومانوی عنصر شامل نہیں۔”

یعنی، مداحوں کو جوڑیاں بنانے سے پہلے ایک بار پھر سوچنے کی ضرورت ہے، کیونکہ علی رضا اور انمول بلوچ فی الحال صرف دوست ہیں — اور یہی ان کے رشتے کی حقیقت ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.