میجر طفیل محمد شہید نشانِ حیدر کے 67 ویں یومِ شہادت پر افواجِ پاکستان کا خراجِ عقیدت

فیلڈ مارشل سید عاصم منیر اور عسکری قیادت کا وطن کے عظیم سپوت کو سلام، شجاعت کی داستان آنے والی نسلوں کے لیے مشعلِ راہ

0

:راولپنڈی 
پاک فوج کے عظیم سپوت، میجر طفیل محمد شہید نشانِ حیدر کے 67 ویں یومِ شہادت پر فیلڈ مارشل سید عاصم منیر، چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی اور تمام مسلح افواج کے سربراہان نے گہرے خراجِ عقیدت پیش کیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق، میجر طفیل محمد شہید نے دشمن کے خلاف بے مثال دلیری کا مظاہرہ کرتے ہوئے اپنی جان کا نذرانہ پیش کیا۔ وہ شدید زخمی ہونے کے باوجود دشمن سے لڑتے رہے اور اپنی جان دے کر مشن کو کامیابی سے مکمل کیا۔

ان کی عظیم قربانی کے اعتراف میں انہیں ملک کے اعلیٰ ترین فوجی اعزاز، نشانِ حیدر سے نوازا گیا۔

آئی ایس پی آر نے اپنے بیان میں کہا کہ میجر طفیل محمد شہید کی شجاعت اور قربانی ہمیشہ یاد رکھی جائے گی، اور ان کا جذبہ وطن سے محبت کرنے والے ہر فرد کے لیے باعثِ فخر اور آئندہ نسلوں کے لیے مشعلِ راہ ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.