مٹیاری: پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے بھٹ شاہ میں صوفی شاعر حضرت شاہ عبداللطیف بھٹائی کے 282ویں عرس میں شرکت کی۔ اس موقع پر انہوں نے مزار پر حاضری دی، فاتحہ خوانی کی اور چادر چڑھا کر انہیں خراج عقیدت پیش کیا۔
بلاول بھٹو زرداری نے حضرت شاہ عبداللطیف بھٹائی کے والد، شاہ حبیب کے مزار پر بھی حاضری دی۔ اس موقع پر وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ، رکن قومی اسمبلی مخدوم جمیل الزماں اور صوبائی وزیر برائے ثقافت سید ذوالفقار علی شاہ بھی ان کے ہمراہ تھے۔
عرس کی تقریبات میں شرکت کے دوران بلاول بھٹو زرداری اور دیگر رہنماؤں نے حضرت شاہ عبداللطیف بھٹائی کی تعلیمات اور پیغام کو اجاگر کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔