پاکستان فٹبال فیڈریشن کا تاریخی قدم، انڈر-17 بوائز ٹیم کیلئے پہلی بار خاتون منیجر مقرر

عروج سہیل بٹ کی تعیناتی فیفا کی مساوی مواقع پالیسی کی عملی مثال

0

لاہور : پاکستان فٹبال فیڈریشن (پی ایف ایف) نے اپنی تاریخ میں پہلی بار بوائز ٹیم کے ساتھ خاتون منیجر تعینات کر دی۔ عروج سہیل بٹ کو پاکستان انڈر-17 فٹبال ٹیم کا منیجر مقرر کیا گیا ہے۔

عروج سہیل بٹ پی ایف ایف میں بطور سیف گارڈنگ آفیسر کام کر رہی ہیں اور فیفا و اے ایف سی کی سند یافتہ سیف گارڈنگ آفیسر بھی ہیں۔ یہ فیصلہ فیفا کی "ہر کسی کو یکساں مواقع” دینے کی پالیسی کے تحت کیا گیا ہے۔

پاکستان انڈر-17 فٹبال ٹیم رواں سال ساف چیمپئن شپ اور ایشین کوالیفائر میں شرکت کرے گی، جہاں عروج سہیل بٹ اپنی ذمہ داریاں سر انجام دیں گی۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.