اسلام آباد:ایوان بالا نے پاکستان بیت المال (ترمیمی) بل 2024 منظور کرلیا۔پیر کو ایوان بالا میں سینیٹر شہادت اعوان نے تحریک پیش کی کہ پاکستان بیت المال ایکٹ 1992 میں مزید ترمیم کرنے کا بل زیر قائمہ کمیٹی کی رپورٹ کردہ صورت میں زیر غور لایا جائے۔تحریک کی منظوری کے بعد ایوان سے بل کی شق وار منظوری لی گئی۔شہادت اعوان نے بل ایوان میں پیش کیا جس کو ایوان نے منظور کرلیا۔