": پاپولر ہو یا ہینڈسم، سب کو قانون کا سامنا کرنا ہوگا”طلال چوہدری

0

وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چوہدری کا کہنا ہے کہ چاہے کوئی کتنا ہی پاپولر ہو یا ہینڈسم، سب کو قانون کا سامنا کرنا پڑے گا۔

وفاقی دارالحکومت میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے طلال چوہدری نے کہا کہ تحریک انصاف کا کام ہی انتشار پھیلانا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ 9 مئی کے واقعات بانی پی ٹی آئی کے مشورے سے پلان کیے گئے اور اب وہی جماعت عدالتی فیصلوں پر شور مچا رہی ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ 9 مئی کو شہدا کی یادگاروں کی بے حرمتی ہوئی اور دفاعی تنصیبات پر حملے کیے گئے۔ ان واقعات کے تمام شواہد موجود ہیں اور عدالتوں نے مجرموں کو سزا بھی دی ہے۔ طلال چوہدری کے مطابق یہ پاکستان کی تاریخ میں پہلی بار ہوا کہ کسی سیاسی جماعت نے ایسا سانحہ برپا کیا۔

ان کا کہنا تھا کہ علیمہ خان بھول گئی ہیں کہ انہوں نے اپنے بیٹوں کو کس طرح بیرونِ ملک بھجوایا۔ کیا عمران خان کے بھانجوں کے لیے کوئی الگ قانون ہے؟

وزیر مملکت برائے داخلہ نے یہ بھی کہا کہ اداروں کے اندر سے سہولت کاری ختم ہوتے ہی انصاف نظر آنا شروع ہوا ہے۔ پاکستان میں احتجاج کی اجازت ہے لیکن بغاوت کی نہیں۔ طلال چوہدری کے مطابق تحریک انصاف نے آئی ایم ایف کو خط لکھ کر ملک دشمنی کی۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.