سلمان اکرم راجا کا استعفیٰ نامنظور، بانی پی ٹی آئی نے کام جاری رکھنے کی ہدایت دے دی

اڈیالہ جیل سے ہدایات؛ سیاسی کمیٹی ضمنی انتخابات پر آج دوبارہ مشاورت کرے گی

0

راولپنڈی:پاکستان تحریک انصاف کے رہنما نعیم پنجوتھا نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی نے سلمان اکرم راجا کا استعفیٰ مسترد کرتے ہوئے انہیں کام جاری رکھنے کی ہدایت کی ہے۔

اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سلمان اکرم راجا نے کہا کہ میرے استعفیٰ پر بانی پی ٹی آئی نہیں مانے۔ انہوں نے مزید بتایا کہ الیکشن کے حوالے سے سیاسی کمیٹی کی آج شام دوبارہ میٹنگ ہوگی۔

سلمان اکرم راجا نے کہا کہ اپوزیشن لیڈر عمر ایوب اور شبلی فراز ہی ہیں، وہ عدالتوں میں اپنے مقدمات لڑ رہے ہیں۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ قومی اسمبلی کے لیے محمود خان اچکزئی کا نام بھی خان صاحب نے دہرایا ہے۔ بانی پی ٹی آئی کی ہدایات کی روشنی میں سیاسی کمیٹی انتخابات کے حوالے سے فیصلہ کرے گی۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.