ایران دوبارہ جوہری مذاکرات پر آمادہ، مغربی دباؤ میں اضافہ

تہران کا مؤقف: مذاکرات صرف سنجیدگی اور خیرسگالی کی بنیاد پر ممکن۔

0

تہران:  ایران نے جوہری پروگرام پر سفارتی مذاکرات دوبارہ شروع کرنے پر آمادگی ظاہر کی ہے۔

عالمی میڈیا کے مطابق ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے کہا ہے کہ اگر مغربی ممالک سنجیدگی اور خیرسگالی کا مظاہرہ کریں تو ایران مذاکرات کی بحالی کے لئے تیار ہے۔

عباس عراقچی نے یورپی یونین کی خارجہ پالیسی کی سربراہ کاجا کالاس کو خط لکھا، جس میں واضح کیا گیا کہ مذاکرات کی کامیابی اس بات پر منحصر ہے کہ فریقین ایسے اقدامات سے گریز کریں جو عمل کو نقصان پہنچا سکتے ہیں۔

یہ پیش رفت ایسے وقت سامنے آئی ہے جب برطانیہ، فرانس اور جرمنی نے ایران پر اقوام متحدہ کی پابندیاں دوبارہ عائد کرنے کے لئے باضابطہ عمل شروع کر دیا ہے۔ تینوں ممالک نے سلامتی کونسل کو خط میں کہا ہے کہ ایران نے 2015ء کے معاہدے کی پاسداری نہیں کی، جس کے باعث "اسنیپ بیک میکنزم” کے تحت 30 روز میں پابندیاں دوبارہ بحال ہو جائیں گی۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.