پاکستان میں برطانوی ہائی کمشنر جین میریٹ نے کہا ہے کہ پاکستان دنیا کے ان ممالک میں شامل ہے جو موسمیاتی تبدیلی کے اثرات سے سب سے زیادہ متاثر ہورہے ہیں، حالانکہ اس بحران میں پاکستان کا حصہ ایک فیصد سے بھی کم ہے۔
جین میریٹ نے کہا کہ پاکستان کو بڑھتی آبادی اور مختلف نظام تعلیم کے باعث تعلیمی میدان میں بڑے امتحان کا سامنا ہے اور نظام تعلیم میں بہتری وقت کی اہم ضرورت ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ موسمیاتی تبدیلی جیسے عالمی چیلنج سے نمٹنے کے لیے پاکستان سمیت دنیا کو مشترکہ کوششیں کرنا ہوں گی۔