سہ فریقی سیریز میں پاکستان کی فتح، محمد نواز ہیرو قرار

ہیٹ ٹرک اور جارحانہ بیٹنگ سے میچ کا پانسہ پلٹنے والے محمد نواز کو چیئرمین پی سی بی، سابق کپتان بابر اعظم اور ویمنز کرکٹرز کی جانب سے خراجِ تحسین

0

سہ فریقی ٹی ٹوئنٹی سیریز میں پاکستان کی کامیابی کے بعد آل راؤنڈر محمد نواز کی شاندار کارکردگی موضوعِ بحث بن گئی ہے اور اب ایشیا کپ میں ان سے توقعات مزید بڑھ گئی ہیں۔

پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین محسن نقوی نے ٹیم کو مبارکباد دیتے ہوئے نواز کی ہیٹ ٹرک اور جارحانہ بیٹنگ کو میچ کا ٹرننگ پوائنٹ قرار دیا۔ ان کا کہنا تھا کہ کھلاڑیوں نے کم اسکور کے باوجود ٹیم ورک سے افغانستان کو شکست دی۔

سابق کپتان بابر اعظم نے بھی نواز کو "میچ ونر” قرار دیا، جبکہ مسلسل خراب بیٹنگ فارم کی وجہ سے ٹیم سے ڈراپ ہونے کے باوجود انہوں نے سوشل میڈیا پر ٹیم اور خاص طور پر نواز کو سراہا۔

کپتان سلمان آغا، ہیڈ کوچ مائیک ہیسن اور دیگر کھلاڑیوں کو بھی مبارکباد پیش کی گئی۔ اسسٹنٹ فاسٹ بولنگ کوچ جنید خان کا کہنا تھا کہ ٹرائی نیشن سیریز کی فتح ایشیا کپ کے لیے بھرپور تیاری ہے۔

ویمنز کرکٹر شوال ذوالفقار نے کہا کہ افغانستان کے خلاف محمد نواز اور پوری ٹیم نے شاندار کھیل پیش کیا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.