کراچی: 7 سالہ بچی سے اسکول ملازم کی مبینہ زیادتی، ملزم گرفتار
گزری پی این ٹی کالونی میں دل دہلا دینے والا واقعہ، مقدمہ درج,پولیس نے ملزم کو حراست میں لے لیا
کراچی: گزری پی این ٹی کالونی میں 7 سالہ بچی سے مبینہ زیادتی کا افسوسناک واقعہ پیش آیا ہے۔ پولیس کے مطابق واقعے کا مقدمہ درج کرلیا گیا ہے جبکہ ملزم کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔
ایف آئی آر کے مطابق متاثرہ بچی کو اسکول میں تعینات سوئیپر نے زیادتی کا نشانہ بنایا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ مزید تحقیقات جاری ہیں اور میڈیکل رپورٹ کے بعد حقائق سامنے آئیں گے۔