کراچی: بارش برسانیوالے بادل شہر کے مغرب میں موجود، وقفے وقفے سے بارش ہوگی

0

کراچی میں 24 گھنٹوں کے دوران وقفے وقفے سے بارش کا امکان ہے۔

ترجمان محکمہ موسمیات کے مطابق مون سون کا سسٹم ڈپریشن کی صورت میں موجود ہے، جس کا مرکز 60 کلو میٹر کراچی کے مغرب میں ہے۔

ترجمان نے بتایا کہ آئندہ چند گھنٹوں میں ڈپریشن ہوا کے دباؤ میں تبدیل ہوگا، تاہم بارش برسانے والے شدت کے بادل شہر کے مغرب میں موجود ہیں۔

اس کے علاوہ ترجمان محکمہ موسمیات نے مزید بتایا کہ آج دوپہرکراچی کے مغربی اور جنوبی علاقوں میں کہیں کہیں موسلادھاربارش ہوسکتی، کراچی میں ہلکی اور معتدل بارش کا سلسلہ رات گئے تک جاری رہے گا۔

ترجمان محکمہ موسمیات کے مطابق سسٹم کا اثرکراچی، جامشورو، ٹھٹھہ اور سجاول میں رہے گا، سندھ کے دیگر اضلاع میں موسم گرم اور مرطوب رہے گا، کل کراچی میں موسم جزوی ابرآلود اور ہلکی بارش ہوسکتی ہے۔

محکمہ موسمیات نے کراچی کے درجہ حرارت کے حوالے سے بتایا کہ شہر کا کم سے کم درجہ حرارت 25 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہے جبکہ زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 27 سے 29  ڈگری تک رہنےکا امکان ہے، ہوا میں نمی کا تناسب 92 فیصد ہے اور جنوب  مشرق سے ہوائیں 15 کلو میٹر فی گھنٹے کی رفتار سے چل رہی ہیں۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.