امارات میں عوام کو شدید گرمی سے بچانے کیلئے نئی منصوبہ بندی کرلی گئی

یو اے ای میں دن ساڑھے بارہ سےساڑھے تین بجےتک دھوپ میں کام کرنا ممنوع ہے

0

ابوظبی: متحدہ عرب امارات نے عوام کو شدید گرمی سے بچانے کے لیے نئی منصوبہ بندی کرلی۔

اماراتی نیشنل سینٹر آف میٹرولوجی اور پبلک ہیلتھ سینٹر میں 5 سالہ معاہدہ ہوا ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق شدید گرمی، نمی اور فضائی آلودگی سے متعلق جدید ڈیٹا شیئر کیا جائے گا، ملک میں کہیں بھی شدید گرمی کی صورت میں عوام کوفوری ڈیجیٹل اطلاعات دی جائیں گی۔

میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ گرمی سے متاثرہ علاقے میں موجود عوام کو بروقت آگاہ کیا جائے گا اور فوری آگاہی مہم سے کلائمٹ چینج کے اثرات کم کرنے میں مدد ملے گی۔

واضح رہے کہ متحدہ عرب امارات میں رواں سال اگست میں درجہ حرارت 51.8 ڈگری تک پہنچا تھا جو مئی اور اپریل بھی ریکارڈ گرم ترین مہینے قرار پائے۔

یہاں یہ بات بھی قابلِ ذکر ہے کہ یو اے ای میں دن ساڑھے بارہ سےساڑھے تین بجےتک دھوپ میں کام کرنا ممنوع ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.