گزشتہ برس محروم رہ جانے والے عازمین حج کی رجسٹریشن کا آج آخری روز

22 ہزار 97 عازمین نے رجسٹریشن کرا لی، پورٹل آج رات بند ہوجائے گاوزارتِ مذہبی امور کا اعلان

0

اسلام آباد: گزشتہ برس سیلاب کے باعث حج پر نہ جاسکنے والے عازمین کے لیے رجسٹریشن کا آج آخری روز ہے۔ وزارتِ مذہبی امور کے مطابق اب تک 22 ہزار 97 عازمین رجسٹریشن کروا چکے ہیں جبکہ پورٹل آج رات بند کر دیا جائے گا۔

وزارت کا کہنا ہے کہ پرائیویٹ حج آپریٹرز کو ہدایت دی گئی ہے کہ وہ گزشتہ برس محروم رہ جانے والے عازمین کو ترجیحی بنیادوں پر شامل کریں، جب کہ باقی بچے ہوئے کوٹے پر نئے عازمین کی بکنگ کی اجازت ہوگی۔ وزارت کے مطابق گزشتہ برس کے عازمین بغیر کسی اضافی اخراجات کے حج ادا کرسکیں گے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ منظمہ کمپنیوں کے لیے بھی عازمین کی تفصیلات اور رقوم سعودی عرب منتقل کرنے کا آج آخری روز ہے۔ کمپنیاں بینکنگ چینلز کے ذریعے رقوم کی منتقلی کا ثبوت دینے کی پابند ہیں، بصورت دیگر ان کے خلاف کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

وزارتِ مذہبی امور نے واضح کیا ہے کہ مقررہ شرائط پوری نہ کرنے والی کمپنیوں کا کوٹہ منسوخ کرنے کے ساتھ ساتھ بھاری جرمانہ بھی کیا جاسکتا ہے۔ یاد رہے کہ وزارت نے گزشتہ برس 12 کمپنیوں کو بینکنگ چینلز کے ذریعے رقوم منتقل نہ کرنے پر نوٹس جاری کیے تھے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.