ایشیا کپ: سپر فور مرحلے میں کون، کب، کہاں، کس کے مدمقابل؟
21 ستمبر کو ہائی وولٹیج ٹاکرے میں پاکستان اور بھارت دبئی میں ہی مدمقابل آئیں گے
لاہور: ایشیا کپ 2025 کا آخری گروپ میچ آج بھارت اور عمان کے درمیان کھیلا جائے گا جس کے بعد سپر فور مرحلے کا آغاز ہو گا۔
ایشیا کپ کے سپر فور مرحلے کی چاروں ٹیمیں گزشتہ روز ہی فائنل ہوگئی تھیں، آج کے میچ کے نتیجے سے ان پر کوئی فرق نہیں پڑے گا، سپر فور مرحلے میں پاکستان، بھارت، سری لنکا اور بنگلا دیش کی ٹیمیں مدمقابل آئیں گی۔
سپر فور مرحلے کا پہلا میچ 20 ستمبر کو بنگلا دیش اور سری لنکا کے درمیان دبئی میں کھیلا جائے گا، 21 ستمبر کو ہائی وولٹیج ٹاکرے میں پاکستان اور بھارت دبئی میں ہی مدمقابل آئیں گے۔
23 ستمبر کو پاکستان اور سری لنکا کی ٹیمیں ابوظہبی میں آمنے سامنے آئیں گی، 24 اور 25 ستمبر کو بنگلا دیش ٹیم بالترتیب بھارت اور پاکستان کے خلاف میدان میں اترے گی، یہ دونوں میچز دبئی کرکٹ سٹیڈیم میں کھیلے جائیں گے۔
سپر فور مرحلے کا آخری میچ 26 ستمبر کو بھارت اور سری لنکا کے درمیان دبئی میں ہی کھیلا جائے گا، سپر فور مرحلے میں پوائنٹس ٹیبل پر سرفہرست رہنے والی دو ٹیمیں فائنل میں رسائی حاصل کریں گی جبکہ ایونٹ کا فائنل 28 ستمبر کو دبئی کرکٹ سٹیڈیم میں ہی کھیلا جائے گا۔