ایشین کرکٹ کونسل کا اجلاس 30 ستمبر کو طلب

0

دبئی: ایشیا کپ کے اختتام پر اے سی سی کا اجلاس 30 ستمبر کو دبئی میں طلب کر لیا گیا۔

کرکٹ ویب سائٹ کے مطابق اجلاس کی صدارت اے سی سی صدر محسن نقوی کریں گے، ایشیا کپ کے تنازعات بھی اجلاس کے ایجنڈے میں شامل ہونے کا امکان ہے۔

اے سی سی کے اجلاس میں بھارت سے کون شرکت کرے گا؟ فیصلہ 28 ستمبر کو بی سی سی آئی کے اجلاس میں ہوگا۔

راجیو شکلا اور آشش شیالر بی سی سی آئی کے نامزد نمائندے ہیں، اے سی سی نائب صدر کا انتخاب اجلاس کا سب سے اہم ایجنڈا ہوگا۔

نائب صدر کے عہدے کے لیے امارات کرکٹ بورڈ کے معتمدِ عمومی مبشر عثمانی مضبوط امیدوار ہیں۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.