کراچی کے مختلف علاقوں میں ہلکی بارش

0

کراچی کے مختلف علاقوں  میں ہلکی  بارش کا سلسلہ شروع ہوگیا۔

محکمہ موسمیات کے مطابق  کراچی کے علاقوں  گرومندر، صدر ، اولڈ سٹی، گارڈن ، آئی آئی چندریگر روڈ ، لیاقت آباد،  ایف بی ایریا، ایف سی ایریا اور پرانی سبزی منڈی سمیت ملحقہ علاقوں میں بارش کا سلسلہ شروع ہوگیا۔

حکمہ موسمیات  کا بتانا ہے کہ ہوا کا کم دباؤ بھارتی گجرات پر موجود ہے اور سسٹم کو بحیرہ عرب سے نمی کی صورت میں تقویت مل رہی ہے۔

محکمہ موسمیات  کے مطابق سسٹم مزیدشدت اختیار کرکے ڈپریشن میں تبدیل ہوسکتا ہے جب کہ سسٹم کل تک شمالی بحیرہ عرب میں داخل ہوسکتا ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.