اگر گووندا کو کسی لڑکی کیساتھ پکڑا تو میرا ہاتھ 5 کلو کا ہے: سنیتا آہوجا

0

بالی وڈ کے معروف اداکار گووندا کی اہلیہ سنیتا آہوجا نے شوہر کے رنگے ہاتھوں کسی لڑکی کے ساتھ  پکڑے جانے  پر  نتائج سے بھی خبردار کردیا ۔

اداکار گووندا اور ان کی اہلیہ سنیتا آہوجا رواں برس فروری سے سامنے آنے والی طلاق کی افواہوں کے سبب سرخیوں میں ہیں۔

تقریباً 4 دہائیوں  (38 سال) سے رشتہ ازدواج میں منسلک جوڑے سے متعلق  علیحدگی کی خبریں گووندا کے مبینہ افیئر کی وجہ سے  سرگرم ہیں۔

سنیتا آہوجا کی جانب سے کئی مرتبہ ان افواہوں سے متعلق لب کشائی بھی کی گئی ہے تاہم اب حال ہی میں  ایک  وی لاگ میں  سنیتا آہوجا نے ان افواہوں پر کھل کر بات کی ہے۔

 وی لاگ میں سنیتا آہو جا نے اعتراف کرتے ہوئے کہا کہ‘میں نے  گووندا کے افیئرز سے متعلق سنا ہے لیکن اگر کبھی گووندا کو میں نے خود  رنگے ہاتھوں پکڑ ا  تو  اس بات کو   میڈیا کے سامنے تک لانے والی شخصیت بھی میری ہی ہوگی‘۔

مراٹھی اداکارہ کے ساتھ گووندا کے تعلقات کی افواہوں پر بات کرتے ہوئے سنیتا کا کہنا تھا کہ ’آج کل کی لڑکیوں کو گھر چلانے کیلئے ’ شوگر ڈیڈی‘ کی تلاش ہوتی ہے لیکن اگر کچھ  ہے  تو یہ تب تک ہے جب تک میں نہ پکڑوں، اگر کسی دن میں نے پکڑ لیا تو میرا سنی دیول کی طرح 5 کلو کا ہاتھ ہے‘۔

دوسری جانب سنیتا آہوجا نے مزید  کہا کہ گووندا کی فیملی میں کچھ لوگ  مجھے  اور گووندا کو خوش دیکھنا نہیں چاہتے کیوں کہ ایسے لوگوں کے  اپنے بیوی بچے مرگئے ہیں اور گووندا ایسے لوگوں کے ساتھ اٹھتا بیٹھتا نہیں، آج میرے بھی کوئی دوست نہیں کیوں کہ میرے بچے ہی میرے دوست ہیں‘۔

خیال رہے کہ رواں سال فروری  میں ہی  خبریں سامنے آ رہی تھیں کہ گووندا اور سنیتا آہوجا نے شادی کے 38 سال بعد طلاق کے لیے درخواست دائر کی ہے۔

گووندا کے وکیل للت بندل نے اس بات کی تصدیق کی تھی کہ سنیتا آہوجا نے طلاق کے لیے درخواست دائر کی تھی تاہم بعد ازاں انہوں نے کہا تھا کہ گووندا اور سنیتا اب دوبارہ ایک ساتھ ہیں۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.