چیئرمین بورڈ اور کنٹرولر امتحانات کے مختلف امتحانی مراکز کے دورے

اُمیدوار کسی دوسرے کی جگہ امتحان دیتے ہوئے رنگِ ہاتھوں پکڑا گیا ایف آئی آر درج موقع پر گرفتار

0
راولپنڈی (رپورٹ سید محمد یاسین ہاشمی )چیئرمین تعلیمی بورڈ راولپنڈی محمد عدنان خان اور کنٹرولر امتحانات تنویر اصغر اعوان نے میٹرک سیکنڈ اینول امتحانات 2025 کے سلسلے میں مختلف امتحانی مراکز کا دورہ کیا۔ امتحانی مرکز گورنمنٹ ہائی سکول ڈی اے وی کالج روڈ، راولپنڈی میں مہر علی ولد نثار محمد رولنمبر212945کی جگہ اویس فاروق ولد محمد فاروق دورانِ چیکنگ پیپر دیتے ہوئے رنگے ہاتھوں پکڑا گیاجس کے خلاف فوری کارروائی عمل میں لاتے ہوئے موقع پر گرفتار کروا کر ایف آئی آرکا اندراج کردیا گیا۔چیئرمین بورڈ نے کہا کہ وزیراعلیٰ پنجاب محترمہ مریم نواز کے ویژن کے مطابق امتحانات زیروٹارلینس پالیسی کے تحت ہو رہے ہیں اور نقل یا دھوکہ دہی کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی۔انہوں نے مزید کہا کہ شفاف اور منصفانہ امتحانی نظام کیلئے سخت اقدامات کیے جا رہے ہیں جبکہ امتحانی عملہ بھی پوری ذمہ داری کے ساتھ فرائض سرانجام دے رہا ہے۔
کنٹرولر امتحانات نے کہا کہ بورڈ کا مقصد میرٹ پر مبنی نظام کو یقینی بنانا ہے تاکہ طلبہ اپنی محنت اور قابلیت سے کامیابی حاصل کریں۔ امتحان میٹرک سیکنڈ اینول 2025میں انتہائی ایماندار اور فرض شناس عملہ تعینات کیا گیا ہے جو اپنی ڈیوٹی بااحسن طریقہ سے سرانجام دے رہے ہیں۔ نقل مافیا کے خلاف گھیرا تنگ کیا جاچکا ہے اور کسی کو بھی ہرگز سَر اُٹھانے نہیں دیا جائے گا۔
Leave A Reply

Your email address will not be published.