22 سالہ قید: اسرائیل کا ڈیل کے تحت بھی اہم فلسطینی قیدی کی رہائی سے انکار، یہ قیدی کون ہے؟

0

اسرائیل نے فلسطین کے مقبول سیاسی لیڈر مروان البرغوثی کا نام غزہ جنگ بندی ڈیل کے تحت رہا ہونے والے افراد کی فہرست سے نکال دیا۔ 

فلسطینی سیاسی جماعت فتح موومنٹ کے رہنما اور مقبول سیاسی لیڈر مروان البرغوثی سال 2003 سے اسرائیل کی قید میں ہیں مگر 22 سال سے جیل میں قید ہونے کے باوجود ان کا شمار اب بھی فلسطین کے مغربی کنارے اور غزہ  کے مقبول ترین لیڈرز میں کیا جاتا ہے۔ 

غزہ جنگ بندی ڈیل کے تحت حماس نے جن لوگوں کی رہائی کے نام اسرائیلی حکام کو دیے  ان میں ممکنہ طور پر مروان البرغوثی کا نام بھی لیا جارہا تھا اور   یہ خیال بھی تھا کہ البرغوثی فلسطین اتھارٹی کی اگلی حکومت میں اہم کردار  ادا کرسکتے ہیں۔

عرب میڈیا کی ایک رپورٹ میں بتایا گیا ہےکہ اسرائیلی حکام نے البرغوثی کا نام غزہ جنگ بندی ڈیل کے تحت رہا ہونے والے افراد کی فہرست سے نکال دیا ہے۔

اسرائیلی حکام نے کہا ہے کہ برغوثی کا نام رہائی پانے والے فلسطینی اسیران کی فہرست میں شامل نہیں کیا گیا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.