وفاقی حکومت نے خیبر پختونخوا میں امنِ عامہ یقینی بنانے کے لیے فیڈرل کانسٹیبلری( ایف سی) کو جدید تربیت دینے کا فیصلہ کیا ہے۔
پشاور میں منعقدہ اجلاس میں وزیرِ داخلہ محسن نقوی نے کہا کہ قیامِ امن بہتر بنانے کے لیے فیڈرل کانسٹیبلری کے جوانوں کو تربیت کے لیے بیرونِ ملک بھیجا جائے گا۔
انہوں نے کہا کہ ایف سی کو پاکستان کی صفِ اول کی فورس بنانا ترجیح ہے ۔اس کے علاوہ وفاقی وزیرداخلہ نے ایف سی کے شہدا کو خراجِ عقیدت بھی پیش کیا ۔
بعد ازاں وزیرداخلہ محسن نقوی اور وزیرمملکت طلال چوہدری نے اسلام آبادمیں فیض آباد کا دورہ کیا اور سکیورٹی انتظامات کا جائزہ لیا۔
وزیرداخلہ نے اسلام آباد پولیس اورفیڈرل کانسٹیبلری کے جوانوں سے ملاقات کی اور ڈیوٹی پر موجود جوانوں کا حوصلہ بڑھایا۔
وزیرداخلہ محسن نقوی نے جوانوں سے کھانے پینے کی فراہمی کا پوچھا۔