پاکستان کی کارروائیوں میں 200 سے زائد افغان طالبان اور وابستہ دہشتگرد ہلاک ہوئے: آئی ایس پی آر

0

پاک فوج کی جانب سے افغان طالبان کے عصمت اللہ کرارکیمپ کو تباہ کیے جانے کے بعد طالبان رجیم میں سخت پریشانی پھیل گئی۔

پاک افغان بارڈرپرطالبان کی جانب سے بلااشتعال جارحیت پرپاکستان کی جانب سے منہ توڑ جواب دیا گیا اور پاک فوج کی جوابی کارروائی میں اسپین بولدک سیکٹر افغانستان میں عصمت اللہ کرار کیمپ کو تباہ کردیا گیا۔

سکیورٹی ذرائع کے مطابق یہ کیمپ افغان طالبان کے سب سے بڑے کیمپس میں سے ایک تھا، خارجی سہولت کار عصمت اللہ کرارکیمپ سے پاکستان مخالف کارروائیاں عمل میں لائی جاتی تھیں۔

سکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ متعدد اسٹرائیکس کے بعد کیمپ کی مکمل تباہی واضح طورپر دیکھی جاسکتی ہے، کیمپ میں تباہی کے بعد طالبان رجیم میں سخت پریشانی پائی جاتی ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.