غزہ میں اسرائیل نواز گینگ نے معروف صحافی صالح الجعفراوی کو شہید کردیا

0

غزہ میں اسرائیل نواز جرائم پیشہ گینگ نے معروف صحافی صالح الجعفراوی کو شہید کردیا۔

فلسطینی میڈیا کے مطابق صالح الجعفراوی غزہ شہر کے علاقے صبرہ سے اسرائیلی فوج کے انخلا کے بعد تباہی و بربادی کی رپورٹنگ کرتے ہوئے اسرائیلی حمایت یافتہ گینگز کا نشانہ بنے۔

مقامی میڈیا کا کہنا ہے کہ گزشتہ 2 سال کے دوران اسرائیلی فوج کے ترجمان اور اسرائیلی سوشل میڈیا انلفوئنسرز کی جانب سے بارہا صحافی صالح الجعفراوی کو دھمکیاں دی گئیں تھیں۔

فلسطینی میڈیا کے مطابق حماس کی جانب سے غزہ میں جنگ بندی کے بعد اسرائیل نواز گروہوں کے خلاف سخت کارروائی کی جارہی ہے، ان گینگز پر الزام ہے کہ انہوں نے جنگ کے دوران اسرائیلی فوج کے سات ساز باز کی۔

ان گینگز پر غزہ میں داخل ہونے والی امداد کو قبضے میں لینے  اور اسے مہنگے داموں بیچنے کا بھی الزام ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.