پشاور میں پاکستان تحریک انصاف سے تعلق رکھنے والے خیبرپختونخوا اسمبلی کے ارکان سے نامزد وزیراعلیٰ سہیل آفریدی کو ووٹ دینے کیلئے حلف لے لیا گیا۔
وزیراعلیٰ ہاؤس میں پی ٹی آئی کے ارکان کا اجلاس ہوا جس میں ان سے لیا گیا۔ ذرائع کے مطابق حلف نامزد وزیراعلیٰ سہیل آفریدی کو ووٹ دینے کیلئے لیا گیا۔
ذرائع کا کہنا ہےکہ تمام اراکین اس وقت وزیراعلیٰ ہاؤس میں ہیں۔ صوبائی صدر جنید اکبر کے مطابق جو 9 اراکین بیرون ملک تھے وہ بھی پہنچ چکے ہیں اور تمام اراکین بانی پی ٹی آئی کے نامزد وزیراعلیٰ کو دو تہائی اکثریت سے منتخب کرائیں گے۔
نامزد وزیراعلیٰ سہیل آفریدی کا کہنا تھاکہ الیکشن جیت کر اسمبلی فلور پر تقریر کروں گا جو بانی پی ٹی آئی کی لائن ہوگی وہی میری لائن ہوگی۔