سیاسی جماعت پر پابندی سے متعلق پاکستان کا آئین کیا کہتا ہے؟

0

آئین پاکستان کے مطابق اگر کوئی سیاسی جماعت ملکی سلامتی اور وحدانیت کے خلاف کام کرے تو اس پرپابندی لگ سکتی ہے، اس صورت میں سیاسی جماعت پر پابندی آرٹیکل17کی شق 2 کے تحت لگ سکتی ہے۔

آرٹیکل17 کے مطابق کسی سیاسی جماعت پرپابندی کی تصدیق تب تک نہیں ہوتی جب تک سپریم کورٹ فیصلہ نا دے، حکومت پابندی کے فیصلے کے بعد 15 دن میں ریفرنس سپریم کورٹ کو ارسال کرتی ہے، آئین کے تحت رجسٹرڈ سیاسی جماعت پر پابندی کا مکمل اطلاق سپریم کورٹ کے فیصلے سے ہو گا۔

الیکشن ایکٹ کی سیکشن 212 سیاسی جماعت کی تحلیل سے متعلق ہے جس کے مطابق اگر وفاقی حکومت الیکشن کمیشن کے ریفرنس یا دیگر ذرائع سے موصول معلومات سے مطمئن ہے کہ سیاسی جماعت ایسے کام کر رہی ہے جو پاکستان کی خودمختاری یا سالمیت کے خلاف ہے یا دہشت گردی میں ملوث ہے تو حکومت اس پر پاندی کے لیے ریفرنس سپریم کورٹ کو بھجوائے گی، اگر سپریم کورٹ ڈیکلریشن برقرار رکھے تو سیاسی جماعت تحلیل ہو جائے گی۔

الیکشن ایکٹ کی سیکشن 213 کے مطابق پارٹی تحلیل ہونے کے بعد اس کے پارلیمنٹ یا صوبائی اسمبلی یا مقامی حکومت میں ارکان باقی مدت کے لیے نااہل ہو جائیں گے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.