آئی ایس پی آر نے یومِ شہدائے جموں کے موقع پر نیا نغمہ "کشمیر ہمارے خوابوں کی تعبیر” جاری کردیا۔
یہ نغمہ اہلِ کشمیر کی قربانیوں، عزم اور پاکستان سے لازوال وفا کو خراجِ عقیدت پیش کرتا ہے، نغمے میں معصوم کشمیریوں کی شہادتوں، ظلم کے خلاف جدوجہد اور آزادی کے جذبے کو اجاگر کیا گیا ہے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق 6 نومبر کے سانحہ جموں سے لے کر آج تک اہلِ کشمیر نے اپنی آزادی کی خاطر لہو سے تاریخ لکھی ہے۔
نغمے کا مرکزی پیغام ظلم کے اندھیروں میں امید اور آزادی کی روشنی ہے جبکہ اس کے بول کشمیری عوام کے جذبۂ حریت، استقامت اور پاکستان سے رشتے کی ترجمانی کرتے ہیں۔
ترجمان پاک فوج کے مطابق کشمیر کے بہادر عوام آج بھی اس عہد پر قائم ہیں کہ ان کی منزل پاکستان اور مقدر آزادی ہے۔