اسلام آباد: وزیرقانون اعظم نذیر تارڑ نے کہا ہے کہ 27 ویں آئینی ترمیم میں کوئی تکنیکی غلطی نہیں ہے۔
پارلیمنٹ ہاؤس میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے اعظم نذیر تارڑ نے کہا کہ قومی اسمبلی کے ایوان نے دو تین اچھی تجاویز دی ہیں اس پر بات ہو رہی ہے۔
انہوں نے کہا کہ27 ویں آئینی ترمیم میں کوئی تکنیکی غلطی نہیں، اگرقومی اسمبلی میں کسی قسم کی ترمیم منظور ہوئی تو اس کی سینیٹ سے منظوری لی جائے گی۔
واضح رہے کہ قومی اسمبلی کے اجلاس میں آج 27 ویں آئینی ترمیم، ترامیم کے ساتھ پاس ہونے کا امکان ہے۔
دوسری جانب متحدہ اپوزیشن نے آج بھی قومی اسمبلی اجلاس کے دوران27 ویں ترمیم کے حوالے سے احتجاج کیا اور ترمیم کو یکسر مسترد کردیا۔