نواز شریف کی ایوان میں آمد، لیگی ارکان نے ڈیسک بجاکر استقبال کیا

0

اسلام آباد: مسلم لیگ ن کے صدر اور سابق وزیر اعظم نواز شریف قومی اسمبلی کے  اجلاس میں شرکت کے لیے پارلیمنٹ پہنچ گئے۔

اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کی سربراہی میں قومی اسمبلی کا اجلاس جاری ہے جس میں آج 27 آئینی ترمیم، مختلف ترامیم کے ساتھ منظور ہونے کا امکان ہے۔

اجلاس میں شرکت کیلئےنواز شریف اور وزیر اعظم شہباز شریف ایوان پہنچے۔

اس موقع پر  لیگی رہنماؤں نے  پارلیمنٹ پہنچنے پر نواز شریف کا ڈیسک بجاکر شاندار استقبال کیا۔

نواز شریف نے ایوان میں ارکان اسمبلی سے ہاتھ ملایا جبکہ بلاول بھٹو زرداری نے  نواز شریف کی نشست پر جا کر ان سے مصافحہ کیا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.