بالی وڈ اسٹار گووندا طبیعت اچانک بگڑ نے پر بے ہوش ہوگئے، اسپتال منتقل

0

بالی وڈ سپر اسٹار گووندا جنہیں ممبئی میں واقع اپنی رہائش گاہ میں بے ہوش ہوجانے کے بعد اسپتال منتقل کیا گیا تھا، اب انہیں ڈسچارج کر دیا گیا ہے۔ 

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق 61 سالہ گووندا کی گزشتہ رات ان کے گھر پر اچانک طبیعت بگڑگئی تھی۔

گووندا کے دیرینہ دوست اور قانونی مشیر للت بندل نے بھارتی میڈیا کو بتایا کہ ‘ گزشتہ شب انہیں گووندا کے گھر پر بے ہوش ہوجانے کی اطلاع دی گئی ، طبیعت اچانک بگڑنے پر گووندا کو اسپتال منتقل کیا گیا، اس دوران ان کے چند ٹیسٹ بھی کیے گئے‘ ۔

تاہم اب گووندا کو اسپتال سے ڈسچارج کر دیا گیا ہے۔

اسپتال سے ڈسچارج ہونے کے بعد گووندا نے بھارتی میڈیا سے گفتگو میں بتایا کہ زیادہ ورزش کرنے کی وجہ سے وہ تھکن کا شکار ہوئے ، جس کی تصدیق ان کے ڈاکٹروں نے بھی کی ہے۔

گووندا نے بتایا کہ اچھا ہوں، زیادہ محنت کر لی تھی جس کی وجہ سے تھکن ہو گئی۔ یوگا اچھی ہے، ہیوی ایکسرسائز تھوڑی مشکل ہوتی ہے۔ میں کوشش کر رہا تھا کہ اپنی شخصیت بہتر بنا سکوں مگر لگتا ہے یوگا ہی بہتر ہے۔

گووندا نے بتایا کہ ان کا بے ہوش ہونا دراصل زیادہ جسمانی مشقت اور تھکن کا نتیجہ تھا۔

گووندا کے دیرینہ دوست اور قانونی مشیر للت بندل  نےبتایا کہ ڈاکٹروں نے تمام ٹیسٹ رپورٹس کا جائزہ لینے کے بعد گووندا کو اسپتال سے ڈسچارج کر دیا۔

انہوں نے کہا کہ پچھلے کچھ دنوں سے گووندا کا شیڈول بہت سخت تھا، جس کے باعث انہیں تھکن  ہوئی۔ ڈاکٹرز نے انہیں مکمل آرام کرنے اور خوراک کا خاص خیال رکھنے کا مشورہ دیا ہے۔ وہ اب گھر پر ہیں اور بہتر محسوس کر رہے ہیں۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.