حملہ آور کو جوڈیشل کمپلیکس تک لانیوالے موٹرسائیکل رائیڈر کو پکڑ لیا گیا

0

اسلام آباد جوڈیشل کمپلیکس خودکش دھماکا کیس کی تحقیقات میں اہم پیشرفت سامنے آئی ہے۔

ذرائع کے مطابق  خودکش حملہ آور جوڈیشل کمپلیکس تک کیسےپہنچا اس حوالے سے پولیس نےتحقیقات میں سراغ لگا لیا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ پولیس نےحملہ آور کو جوڈیشل کمپلیکس تک لانے والے موٹرسائیکل رائیڈر کو پکڑلیا۔

پولیس ذرائع کے مطابق آن لائن موٹرسائیکل رائیڈر نے حملہ آور کو 200 روپے میں کچہری تک پہنچایا۔

پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ خود کش حملہ آور کے گولڑہ تک پہنچنے سے متعلق بھی سیف سٹی کیمروں کی مدد سے سراغ کی کوششیں جاری ہیں۔

اس سے قبل تحقیقاتی اداروں کی جانب سے تیار کی گئی رپورٹ میں کہا گیا تھا کہ خودکش حملہ آور جمعہ کے روز اسلام آباد پہنچا، حملہ آور پیرودھائی سے موٹر سائیکل پر جی الیون کچہری آیا۔

خیال رہے کہ گزشتہ روز  اسلام آباد کے جی الیون سیکٹر میں کچہری کے نزدیک خودکش دھماکے کے نتیجے میں 12 افراد شہید اور متعدد زخمی ہوگئے۔

جیو نیوز کے مطابق اسلام آباد میں منگل کی دوپہر تقریباً ساڑھے بارہ بجے جی الیون سیکٹر کی کچہری کے نزدیک زور دار دھماکا ہوا جس کی آواز دور دور تک سنی گئی۔

پولیس کا کہنا ہےکہ موٹر سائیکل پر سوار خودکش حملہ آور پولیس کی گاڑی کے قریب پہنچا اور اس نے خود کو دھماکے سے اڑا لیا، دھماکے سے قریب کھڑی گاڑیوں میں آگ لگ گئی جب کہ خودکش حملہ آور کے اعضا اڑ کر کچہری کے اندر جاگرے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.