ایران نےاسرائیل کے لیے جاسوسی کے مرتکب شخص کو پھانسی دے دی
کاربن لیوی اور عالمی مالیاتی دباؤ کے تحت حکومت نے پیٹرول 4.80 اور ڈیزل 7.95 روپے فی لیٹر مہنگا کر دیا، عوام پر مہنگائی کا نیا بوجھ
اسماعیل فکری کو اسرائیل کی موساد انٹیلی جنس ایجنسی کا جاسوس ہونے کے جرم میں سزا سنائی گئی تھی ۔ ایرانی عدلیہ کی میزان آن لائن نیوز ویب سائٹ نے کہا کہ زمین پر بدعنوانی اور محربیہ (خدا کے خلاف جنگ کرنے) کے سنگین جرائم میں موساد کے ایک سزا یافتہ ایجنٹ اسماعیل فکری کو پھانسی دی گئی ہے ۔
میزان نے کہا کہ پھانسی تمام قانونی طریقہ کار مکمل ہونے کے بعد عمل میں لائی گئی اور سپریم کورٹ نے فیصلے کو برقرار رکھا۔ اتوار کو ایرانی میڈیا نے اطلاع دی کہ تہران کے مغرب میں البرز صوبے میں پولیس نے موساد سے تعلق کے شبہ میں مزید 2افراد کو گرفتار کیا ہے۔ بعد ازاں اسی دن اسرائیل نے کہا کہ اس نے ایران کی انٹیلی جنس سروسز کے لیے کام کرنے کے شبہ میں2شہریوں کو گرفتار کیا ہے۔