ٹرانس فیٹ میں کمی کے لیے فوری اقدامات پر زور

0

مائرین صحت کا دل اور دیگر غیر متعدی بیماریوں کی بڑی وجہ ٹرانس فیٹ کے استعمال میں کمی کے لیے فوری اقدامات کا مطالبہ
اسلام آباد— جامعہ کراچی کے ڈپارٹمنٹ آف فوڈ سائنس اینڈ ٹیکنالوجی، نیوٹریشن انٹرنیشنل کے نمائندوں اور پاکستان نیشنل ہارٹ ایسوسی ایشن (PANAH) کے جنرل سیکرٹری ثناء اللہ گھمن کے مابین پاکستان میں صنعتی طور پر پیدا ہونے والی ٹرانس فیٹی ایسڈز (iTFA) سے پیدا ہونے والی دل اور دیگر غیر متعدی امراض کے مسائل پر مشاورت کے لیے ایک خصوصی اجلاس منعقد ہوا۔
اجلاس کے دوران چیئرمین ڈاکٹر ایم عبد الحق اور ایسوسی ایٹ پروفیسر ڈاکٹر ایس ایم غفران سعید نے ملک میں iTFA کی موجودہ صورتحال کا جامع جائزہ پیش کیا اور اس کے تدارک کے لیے مختلف آپشنز پر روشنی ڈالی، جن میں تکنیکی بہتری، مصنوعات کی ریفارمولیشن کی حکمتِ عملی شامل تھی۔ اس بات پر زور دیا گیا کہ سائنسی شواہد پر مبنی پالیسیوں پر عمل درامد کرنا بے حد ضروری ہے۔
جناب ثناء اللہ گھمن نے iTFA کے خلاف PANAH کی مسلسل ایڈووکیسی پر روشنی ڈالی اور اکیڈیمیا اور ترقیاتی شعبے کے ساتھ اس مشاورتی رابطے کو خوش آئند قرار دیا۔ اُنہوں نے کہا کہ آگاہی میں اضافہ، ریگولیٹری عملدرآمد کی مضبوطی، اور صحت بخش خوردنی تیل اور چکنائی کے استعمال کے فروغ کے لیے مشترکہ کوششیں ناگزیر ہیں۔
اجلاس اس اتفاقِ رائے پر اختتام پذیر ہوا کہ باہمی رابطہ جاری رکھا جائے گا اور iTFA سے وابستہ صحت کے خطرات میں کمی کے لیے مشترکہ اقدامات کی حمایت جاری رکھی جائے گی۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.