نیوزی لینڈ اور آسٹریلیا میں سال 2026 کا آغاز ہوگیا

0

نیوزی لینڈ کے شہر آکلینڈ  میں سال 2026 کا  آغاز  ہوگیا۔

دنیا بھر میں سب سے پہلے نئے سال کا آغاز نیوزی لینڈ کے شہر آکلینڈ میں ہوا۔ آکلینڈ کے اسکائی ٹاور پر آتش بازی کا شاندار مظاہرہ کیا گیا جس کے باعث آکلینڈ کا  آسمان خوبصورت  روشنیوں سے جگمگا اٹھا۔   اسکائی ٹاور پر نئے سال کا جشن منانے شہریوں کی بڑی تعداد موجود تھی۔

آسٹریلیا میں نئے سال 2026 کا آغاز ہوگیا۔ سڈنی ہاربر پر شاندار آتش بازی کا مظاہرہ کیا گیا۔سڈنی کے ساحل پر سیکڑوں لوگوں نے نئے سال کا استقبال کیا۔

نیوزی لینڈ اور آسٹریلیا میں سال 2026 کا آغاز ہوگیا
سڈنی میں شاندار آتش بازی کا مظاہرہ کیا گیا،فوٹو: اسکرین شاٹ

کچھ دیر بعد دبئی کے بُرج خلیفہ پر آتش بازی کا شاندار مظاہرہ ہوگا۔ سال نو کے موقع پر نیویارک، لندن  اور  پیرس میں بھی جشن ہوگا۔ بیجنگ میں نیو ائیر ٹی پارٹی پر روایتی اوپیرا پیش کیا گیا، اس موقع پر خطاب میں چینی صدر شی جن پنگ نےکہا کہ سال 2026 میں مزید فعال میکرو  پالیسیوں کو  آگے بڑھایا جائےگا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.