پناہ نے بچوں کے دل کے آپریشن کا دائرہ کاروسیع کر دیا

0

ُپناہ کی جانب سے سیکریٹری جنرل پناہ چوہدری ثناہ اللہ گھمن نے آپریشن کے لیے پہلا بچہ MS راولپنڈی انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی(RIC)ڈاکٹر قربان خان کے حوالے کر دیا۔
پاکستان میں دل اور متعلقہ امراض میں تشویشناک حد تک اضافہ ہو رہا ہے۔ پاکستان میں سالانہ 240,720سے زیادہ لوگ دل کی بیماریوں کی وجہ سے موت کے منہ میں چلے جاتے ہیں اور اس کا علاج اتنا مہنگا ہے کہ عام آدمی براداشت نہیں کر سکتا۔ پناہ ایسے مستحق افراد کے علاج کیلیے بڑھ چڑ کر کام کر رہی ہے۔ پناہ نے مستحق بچوں کے دل کے آپریشنز کے لیے اپنے دائرہ کار کو بڑھاتے ہوئے راولپنڈی انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی کے ساتھ مل کر کام کا آغاز کر دیاہے۔ اب پناہ مستحق لوگوں کے آپریشنز AFIC,،PNSشفاء کے علاوہ RIC ہسپتال سے بھی کروائے گا۔ اس سلسلے میں راولپنڈی انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی کے ساتھ ایک باقاعدہ MOU سائن کیا گیا اور MS-RICڈاکٹر قربان خان نے کہا کہ ہم اس مشن میں پناہ کے شانہ بشانہ کام کریں گے۔
پناہ کے سیکریٹری جنرل ثناہ اللہ گھمن نے میڈیکل سپر ینٹینڈنٹ ڈاکٹر قربان حسین خان کے ساتھ مل کر راولپنڈی انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی میں پہلی مریضہ کو آپریشن کے لیے داخلہ کروا دیا ہے۔ پناہ غریب اور مستحق دل کے مریضوں کے بہترین علاج کے لیے کوشاں ہے تاکہ کوئی بھی بچہ علاج کی عدم دستیابی کی وجہ سے اُس دنیا سے نا جائے۔ثناہ اللہ گھمن نے کہاکہ پناہ RICکی انتظامیہ خاص طور پر ڈاکٹر قربان حسین خان کی کوششوں کے بہت مشکور ہیں۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.