ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹی راولپنڈی میں کمیونٹی ہیلتھ انسپکٹرز کی بھرتی ناکام، انتظامیہ پر سوالات

0

ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹی راولپنڈی کی جانب سے 1240 کمیونٹی ہیلتھ انسپکٹرز کی بھرتی کا ہدف بری طرح پورا نہ ہو سکا۔ محکمہ صحت پنجاب کے سیکرٹری کی بار بار ہدایات کے باوجود صرف 400 انسپکٹرز کی تعیناتی ممکن ہو سکی، جس پر سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر احسان غنی کی کارکردگی پر سنجیدہ سوالات اٹھنے لگے ہیں۔ اس ناکامی سے وزیراعلیٰ پنجاب کے کمیونٹی ہیلتھ پروگرام کو شدید دھچکا پہنچا، جبکہ ناقص کارکردگی کے باعث سروائیکل کینسر ویکسینیشن مہم کا دوسرا مرحلہ بھی منسوخ کرنا پڑا۔ ذرائع کے مطابق ناتجربہ کار گریڈ 17 جونیئر ڈاکٹروں کو گریڈ 19 کی انتظامی پوسٹوں پر تعینات کرنا اس بگڑتی صورتحال کی بڑی وجہ بن رہا ہے۔

ڈی ایچ اے راولپنڈی میں کمیونٹی ہیلتھ انسپکٹرز کی بھرتی ناکام، انتظامیہ پر سوالات

اس حوالے سے موقف لینے کےلئے  جب سی ای او ہیلتھ ڈاکٹراحسان غنی سے بات کی گئی تو ان کا کہنا تھا کہ یہ کہنا ہے کہ ہم ناکام ہو ئے یہ کسی صورت درست نہیں ،ہمارے ادارے کی صرف دو ہفتوں کی پروگریس ہے کہ 650 افراد بھرتی کر لئے ہیں ۔جب ہم نے ریکروٹمنٹ شروع کی تو پتا چلا کہ 2024 کے دوران بہت سے ایچ آر ملک سے باہر اچھی نوکریوں کی تلاش میں جا چکے ہیں ۔ابھی 500 کے قریب ایسے افراد ہیں جنہوں نے اس سال امتحان دیا ہے انکا رزلٹ فروری میں آناہے تو اس طرح فروی میں ہمارا ٹارگٹ پورا ہو جا ئے گا ۔

ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹی راولپنڈی کا دفتر

Leave A Reply

Your email address will not be published.