کراچی : پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی کے بعد مندی چھاگئی جس کے باعث ہنڈرڈ انڈیکس منفی زون میں بند ہوا۔
کاروباری ہفتے کے چوتھے روز کاروبار کے آغاز پر سٹاک ایکسچینج میں زبردست تیزی دیکھنے میں آئی، 1200 سے زائد پوائنٹس کے اضافے کے ساتھ پاکستان سٹاک مارکیٹ میں ہنڈرڈ انڈیکس ایک لاکھ 21 ہزار 745 پوائنٹس کی سطح پر پہنچ گیا۔
تاہم سٹاک مارکیٹ میں ٹریڈنگ کے دوران اچانک مندی چھاگئی جو کاروباری روز کے اختتام تک برقرار رہی جس کے باعث ہنڈرڈ انڈیکس 463 پوائنٹس کی کمی کیساتھ ایک لاکھ 20 ہزار 2 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا۔
واضح رہے کہ گزشتہ کاروباری دن کے اختتام پر انڈیکس 1505 پوائنٹس کی کمی کیساتھ ایک لاکھ 20 ہزار 465 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا تھا۔
سٹاک مارکیٹ میں آج 11 ارب 58 کروڑ 21 لاکھ 78 ہزار 398 روپے مالیت کے 13 کروڑ 40 لاکھ 97 ہزار 500 شیئرز کا لین دین ہوا۔