ملک بھر میں سونے کی قیمت میں 1,595 روپے کمی ریکارڈ

0

اسلام آباد۔:ملک بھر میں سونے کی قیمت میں 1,595 روپے کمی کے ساتھ فی تولہ سونا 3 لاکھ 57 ہزار روپے کا ہوگیا ۔آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق جمعہ کو سونے کی فی تولہ قیمت میں 1,595 روپے کمی کے بعد فی تولہ سونا 3 لاکھ 57 ہزار روپے کا ہوگیا ۔

24 قیراط سونے کے 10 گرام کی قیمت بھی 1,368 روپے کمی کے بعد 307,437 روپے سے کم ہو کر 306,069 روپے ہوگئی جبکہ 10 گرام 22 قیراط سونے کی قیمت 281,827 روپے سے کم ہو کر 280,573 روپے ہوگئی۔

آل سندھ صرافہ جیولرز ایسوسی ایشن نے رپورٹ کیا کہ فی تولہ چاندی کی قیمت 24 روپے کمی کے بعد 3,356 اور دس گرام چاندی کی قیمت 21 روپے کمی کے بعد 3,254 ہو گئی۔ ایسوسی ایشن نے رپورٹ کیا کہ بین الاقوامی مارکیٹ میں سونے کی قیمت 3,372 ڈالر سے کم ہو کر 3،356 ڈالر ہو گئی۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.