تاریخی ورثے کا تحفظ: ‘آغا خان کلچرل سروس پاکستان’ کی ٹیکنیکل ٹیم کا فاطمہ جناح وومن یونیورسٹی کا دورہ؛ تاریخی عمارت کا تفصیلی جائزہ
راولپنڈی — فاطمہ جناح وومن یونیورسٹی (FJWU) راولپنڈی کی تاریخی و قدیم عمارت کی بحالی، تحفظ کے لیے ‘آغا خان کلچرل سروس پاکستان’ (AKCS-P) کی ٹیکنیکل ٹیم نے یونیورسٹی کا دو روزہ دورہ کیا اور عمارت کا تفصیلی جائزہ لیا۔

اجلاس کی صدارت وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر بشریٰ مرزا (حسن کارکردگی، تمغہ امتیاز) نے کی۔ اس موقع پر وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر بشریٰ مرزا نے آغا خان کلچرل سروس کے وفد کو یونیورسٹی کی تاریخی عمارت کا پس منظر، قدیم تاریخ اور اس کی ثقاقتی و تاریخی اہمیت کے بارے میں تفصیلی طور پر آگاہ کیا۔ میٹنگ میں ڈائریکٹر P&D پروفیسر ڈاکٹر طاہر مختار، ڈائریکٹر اورک (ORIC) ڈاکٹر حشام اختر، شعبہ فائن آرٹس کی سربراہ ڈاکٹر ثریا چوہدری، ایسوسی ایٹ پروفیسر راحیلہ مشتاق اور ایڈیشنل ڈائریکٹر P&D انجینئر سمیرا خالد نے بھی شرکت کی۔ AKCS-P کے وفد میں ڈائریکٹر کنزرویشن اینڈ ڈیزائن وجاہت علی، ہیڈ آف کنزرویشن شکر اللہ بیگ، لیڈ آرکیٹیکٹ عمر، آرکیٹیکٹ حنان اور سوسن شامل تھے۔
31 اکتوبر 2026 کو AKCS-P کی ماہر ٹیم نے انجینئر سمیرا خالد کے ساتھ کیمپس کا تفصیلی دورہ کر کے عمارتوں کا موقع پر جائزہ لیا۔ وزٹ کے دوران ماہرین کی ٹیم نے ان تاریخی عمارتوں کے شاندار آرکیٹیکچرل ورک، منفرد کنسٹرکشن اور خوبصورت ساخت کی بے حد تعریف کی اور ان کی اصل حالت کو محفوظ بنانے کے حوالے سے تفصیلی گفتگو کی۔ وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر بشریٰ مرزا (حسن کارکردگی، تمغہ امتیاز) کی ویژنری قیادت میں اس اہم اقدام کا مقصد یونیورسٹی کے تاریخی و ثقافتی ورثے کو محفوظ بنانا اور آنے والی نسلوں کے لیے اس کی تاریخی حیثیت کو برقرار رکھنا ہے۔