محرم 1447ھ کا چاند دیکھنے کیلئے رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس 26 جون کو طلب
مرکزی اجلاس کوئٹہ میں، زونل کمیٹیاں صوبائی ہیڈکوارٹرز میں متحرک ہوں گی، اعلان مولانا عبدالخبیر آزاد کریں گے
اسلام آباد۔:محرم الحرام 1447 ہجری کا چاند دیکھنے کے لئے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس 26 جون کو کوئٹہ میں طلب کیا گیا ہے ۔ وزارت مذہبی امور کے مطابق مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس ڈپٹی کمشنر آفس کوئٹہ میں طلب کیا گیا ہے ۔
مولانا عبدالخبیر آزاد چیئرمین مرکزی رویت ہلال کمیٹی اجلاس کی صدارت کریں گے ۔اسلام آباد سمیت زونل کمیٹیوں کے اجلاس اپنے متعلقہ صوبائی ہیڈ کوارٹرز میں منعقد ہوں گے۔چاند کی رویت کا حتمی اعلان چیئرمین مرکزی رویت ہلال کمیٹی مولانا عبدالخبیر آزاد کریں گے۔