حافظ بشارت فیڈرل بورڈ کے نئے ممبر منتخب
نیشنل ایسوسی ایشن آف پرائیویٹ سکولز کی مبارکباد، تعلیمی اداروں کی بہتری کی امید
اسلام آباد : فیڈرل بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن کے تحت بورڈ آف گورنرز کے ممبر کے انتخاب میں حافظ محمد بشارت 256 ووٹ لے کر کامیاب ہو گئے۔ ان کے مدمقابل محمد اشرف ہراج نے 241 ووٹ حاصل کیے۔ نیشنل ایسوسی ایشن آف پرائیویٹ سکولز (NAPS) کے مرکزی صدر چودھری عبیداللہ اور دیگر عہدیداروں نے حافظ بشارت کو کامیابی پر مبارکباد دیتے ہوئے امید ظاہر کی کہ وہ فیڈرل بورڈ سے ملحقہ تعلیمی اداروں کی ترقی کے لیے مؤثر اور فعال کردار ادا کریں گے۔