’سردار جی 3‘‘ نے پاکستانی سنیما گھروں میں دھماکا خیز انٹری دے دی

دلجیت دوسانجھ اور ہانیہ عامر کی فلم نے ریلیز کے پہلے دن 4.5 کروڑ روپے کا بزنس کرکے تمام ریکارڈ توڑ ڈالے، بھارت میں تنازع کے باوجود پاکستان میں شاندار پذیرائی

0

لاہور : بھارتی پنجابی فلم سردار جی 3 نے پاکستان میں ریلیز کے پہلے ہی دن 4 کروڑ 50 لاکھ روپے کا غیرمعمولی بزنس کرکے نہ صرف مقامی بلکہ بھارتی فلموں کے ابتدائی دنوں کے ریکارڈز بھی توڑ دیے۔

فلم میں دلجیت دوسانجھ اور پاکستان کی معروف اداکارہ ہانیہ عامر کی جوڑی کو دیکھنے کے لیے شائقین بڑی تعداد میں سینما گھروں کا رخ کر رہے ہیں۔ دلچسپ بات یہ ہے کہ بھارت میں فلم کو ہانیہ کی کاسٹ کی وجہ سے تنقید کا سامنا ہے، جبکہ پاکستان میں یہ فلم بے حد مقبول ہو رہی ہے۔

27 جون کو عالمی سطح پر ریلیز ہونے والی اس فلم کی کامیابی نے فلم سازوں کو بھی حیران کر دیا ہے۔ سردار جی 3 نے سلمان خان کی فلم سلطان کا پاکستان میں پہلا دن کا بزنس بھی پیچھے چھوڑ دیا۔

ملک میں مہنگائی، بجلی بحران اور سینما انڈسٹری کی مشکلات کے باوجود شائقین کی بڑی تعداد نے فلم کو سراہا۔ فلم کی شاندار عکس بندی، دلجیت اور ہانیہ کی کیمسٹری اور پنجابی ثقافت کی خوبصورت ترجمانی نے عوام کے دل جیت لیے۔

اداکارہ ہانیہ عامر نے ایک ویڈیو پیغام میں فلم کی کامیابی پر اپنے جذبات کا اظہار کرتے ہوئے کہا: ’’آپ سب کی محبت اور سپورٹ نے ’سردار جی 3‘ کو کامیابی کی نئی بلندیوں تک پہنچایا، میں تمام پاکستانی مداحوں کی تہہ دل سے شکر گزار ہوں‘‘۔

ہانیہ عامر کی یہ پہلی بھارتی پنجابی فلم ہے جسے ناقدین کی جانب سے بھی بھرپور پذیرائی حاصل ہوئی ہے۔

Ask ChatGPT
Leave A Reply

Your email address will not be published.