چین کے جزیرہ ہینان میں سیاحوں کے لیے بڑی خوشخبری، 56 لاکھ ڈالر کی سبسڈی مہم کا آغاز

سیاحوں کو ہوٹل، ٹرانسپورٹ اور تفریحی سرگرمیوں پر براہ راست مالی رعایت دی جائے گی۔

0

بیجنگ: چین کے جنوبی جزیرے ہینان نے منگل کے روز گرمیوں کی سیاحت کو فروغ دینے کے لیے ایک وسیع تر پروموشن مہم کا آغاز کیا ہے، جس کے تحت سیاحوں کو مجموعی طور پر 56 لاکھ امریکی ڈالر (تقریباً 40 کروڑ روپے) کی سبسڈی دی جائے گی۔

حکام کے مطابق یہ سبسڈیز براہ راست سیاحوں کے ذاتی بینک اکاؤنٹس میں منتقل کی جائیں گی، جن کی مالیت 150 یوان (تقریباً 21 ڈالر) سے لے کر 3,060 یوان (تقریباً 420 ڈالر) تک ہو سکتی ہے۔ اس اقدام کا مقصد ہینان کو گرمیوں کے ایک پرکشش سیاحتی مقام کے طور پر اجاگر کرنا اور ملکی و غیر ملکی سیاحوں کو مزید سہولیات فراہم کرنا ہے۔

صوبائی حکومت کے مطابق سبسڈی کا اطلاق مختلف سیاحتی سرگرمیوں، ہوٹل بکنگ، ٹرانسپورٹ اور دیگر خدمات پر ہو گا۔ سیاح اپنے اخراجات کی رسیدیں جمع کروا کر یہ سبسڈی حاصل کر سکیں گے، جس کا عمل شفاف اور ڈیجیٹل نظام کے تحت مکمل کیا جائے گا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.