شبلی فراز کو سینے میں تکلیف، پی آئی سی پشاور منتقل — 24 گھنٹے کے لیے نگرانی میں رکھا گیا
تحریک انصاف کے سینیئر رہنما اور سینیٹ میں قائد حزب اختلاف کو رات گئے دل کی تکلیف کے باعث اسپتال منتقل کیا گیا، ڈاکٹرز آج علاج کے اگلے مرحلے پر مشاورت کریں گے۔
پشاور: سینیٹ میں قائد حزب اختلاف اور پاکستان تحریک انصاف کے رہنما سینیٹر شبلی فراز کو سینے میں تکلیف کے باعث رات گئے پشاور انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی (پی آئی سی) منتقل کر دیا گیا۔ ذرائع کے مطابق، انہیں دل کی تکلیف کے باعث ہنگامی طبی امداد دی گئی۔ اسپتال ذرائع کا کہنا ہے کہ شبلی فراز کو 24 گھنٹے کے لیے ڈاکٹروں کی نگرانی میں رکھا گیا ہے تاکہ ان کی حالت کا بغور جائزہ لیا جا سکے۔
ڈاکٹرز کی ٹیم آج ان کی طبیعت کا جائزہ لینے کے بعد ان کے آئندہ علاج کے حوالے سے حتمی فیصلہ کرے گی۔ اہلِ خانہ اور پارٹی رہنماؤں نے عوام سے شبلی فراز کی جلد صحتیابی کے لیے دعا کی اپیل کی ہے۔