محسن نقوی اور اعصام الحق کی ملاقات میں کھیلوں کے فروغ کےلئے عملی اقدامات کی یقین دہانی

ٹینس کے فروغ کے لیے پی سی بی اور ٹینس فیڈریشن کا اشتراک، اسلام آباد میں نئے ٹینس کورٹس بنانے کا اعلان

0

اسلام آباد:  پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے چیئرمین محسن نقوی سے پاکستان ٹینس فیڈریشن کے صدر اعصام الحق قریشی نے اسلام آباد میں اہم ملاقات کی جس میں ملک میں ٹینس کے فروغ، سہولیات کی فراہمی اور درپیش مسائل پر تفصیلی گفتگو کی گئی۔

ملاقات کے دوران اعصام الحق نے چیئرمین پی سی بی کو اسلام آباد میں ٹینس کورٹس سے متعلق مختلف مسائل سے آگاہ کیا۔ جس پر محسن نقوی نے فوری نوٹس لیتے ہوئے متعلقہ حکام کو مسائل کے حل کی ہدایات جاری کر دیں اور ٹینس کے کھیل کو فروغ دینے کے لیے ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کرائی۔

چیئرمین پی سی بی کی جانب سے تعاون اور نئے ٹینس کورٹس بنانے کے عزم پر اعصام الحق نے شکریہ ادا کیا اور کہا کہ یہ اقدامات نوجوانوں کو کھیلوں کی طرف راغب کرنے میں مددگار ثابت ہوں گے۔

اعصام الحق قریشی نے اس موقع پر پاکستان میں آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کے کامیاب انعقاد پر محسن نقوی کو مبارکباد بھی پیش کی اور ملک میں کرکٹ کے فروغ کے لیے ان کی کوششوں کو سراہا۔

محسن نقوی کا کہنا تھا کہ پاکستان میں ٹینس کا بھی وسیع ٹیلنٹ موجود ہے اور پی سی بی کی خواہش ہے کہ ٹینس میں بھی پاکستانی کھلاڑی بین الاقوامی سطح پر ملک و قوم کا نام روشن کریں۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ ٹینس کے فروغ کے لیے پاکستان ٹینس فیڈریشن سے مکمل تعاون کیا جائے گا اور نئے کورٹس بھی جلد تعمیر کیے جائیں گے۔

Ask ChatGP
Leave A Reply

Your email address will not be published.