سینٹورس کے سی ای او سیاحت کے نئے کوآرڈینیٹر مقرر

وزیر اعظم آفس کا نوٹیفکیشن جاری، ذمہ داریاں فوری سنبھالنے کی ہدایت

0

اسلام آباد (حسیب چوہدری/نامہ نگار خصوصی)
سینٹورس کے سی ای او یاسر الیاس وزیر اعظم پاکستان کے معاون خصوصی برائے سیاحت مقرر۔چند روز قبل مسلم لیگ ن میں شمولیت اختیار کی تھی۔ذرائع کے یاسر الیاس چند روز قبل اس وقت مسلم لیگ ن میں شامل ہوئے جب ان کے بھائی سابق وزیراعظم آزاد کشمیر تنویر الیاس پیپلز پارٹی میں شامل ہو چکے تھے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ یاسر الیاس وزیر اعظم پاکستان شہباز شریف کے قریبی تعلق داروں اور دوستوں میں سے ہیں۔سردار یاسر الیاس خان فوری طور پر اپنی ذمہ داریاں سنبھالیں گے۔وزیراعظم آفس کی جانب سے سردار یاسر کی تقرری کا باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے۔وزیراعظم نے متعلقہ اداروں کو کوآرڈینیٹر کے ساتھ مکمل تعاون کی ہدایت کر دی۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.